14 نومبر ، 2014
اسلام آباد....... الیکشن کمیشن نے بجٹ کی منظوری میں پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے پر ن لیگ کے رکن بلوچستان اسمبلی سنتوش کمار کی رکنیت ختم کر دی۔ بلوچستان سے ن لیگ کے اقلیتی رکن سنتوش کمار نے بجٹ کی منظوری میں حصہ نہیں لیا تھا جس پر آرٹیکل 63 کے تحت پارٹی کے صوبائی صدرثنا اللہ زہری نے ان کے خلاف ریفرنس اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو بھجوا یا ۔ اسپیکر نے ریفرنس مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھیجا اور الیکشن کمیشن نے سنتوش کمار کی رکنیت ختم کر دی ہے ۔