پاکستان
14 نومبر ، 2014

حکومت وعدے پورے کرے، سراج الحق

حکومت وعدے پورے کرے، سراج الحق

لاہور....... امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کی تشکیل نو، الیکشن ریفارمز اور دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کے وعدے پورے کرے اور فوری طور پر مذاکرات کا سلسلہ شروع کرے۔ منصورہ لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ نا تو ڈنڈے کے زور پر اسلام نافذ کیا جاسکتا ہے اورنہ ہی اسلام کو اقتدار کے ایوانوں سے دور رکھا جاسکتا ہے، پاکستان کی بنیاد اسلام ہے اور اس کی نظریاتی بنیادوں کو منہدم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تین سو سالہ دور غلامی میں انگریزوں نے اسلام کو مسجدوں تک محدود رکھنے کی سازش کی۔

مزید خبریں :