15 نومبر ، 2014
سیالکوٹ.......سیالکوٹ میں ڈاکو نجی بنک سے65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق کمشنر روڈ پر نجی بنک میں موجود عملے نے دیے گئے بیان میں بتایا کہ خاتون سمیت تین ملزمان نے انھیں یرغمال بنایا اور 65لاکھ روپے، سی سی ٹی وی ویڈیو لیکر فرار ہوگئے۔ڈکیتی کے وقت بنک میں چار ملازمین موجود تھے۔کوتوالی پولیس نے بنک کے عملے پر شک اظہارکیاہے جبکہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔