15 نومبر ، 2014
کراچی ......کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز نے ٹارگٹ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔رینجرز کا ٹارگیٹیڈ آپریشن ختم ہوگیا۔آپریشن میں خواتین اہلکار سمیت 300 رینجرز اہلکار حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق منگھو پیر میں رینجرز کا کالعدم تنظیموں کے خلاف کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کیا جس میںخواتین اہلکار سمیت 300 رینجرز اہلکار حصہ لیا۔ آپریشن میں رینجرز کا انسداد دہشت گردی اسکواڈ بھی شامل ہے، ٹارگیٹیڈ آپریشن کے دوران علاقےکے داخلی اور خارجی راستے بند تلاشی لی گئی۔