23 اپریل ، 2012
کراچی… محکمہ خوار ک سندھ کی جانب سے بین الاضلاعی پابندی کا مقصد گندم کی ذخیرہ اندوزی روکناہے۔وزیر خوراک سندھ کے کوارڈی نیٹر شاہ نواز مگسی نے جیو نیوزکوبتایاکہ محکمہ خوارک کی جانب سے گندم کی نقل و حمل پر بین الاضلاعی پابندی اس لیے لگائی گئی ہے تاکہ محکمہ خوراک کاشت کاروں سے حکومت کے طے کردہ نرخ پر گندم حاصل کر سکے اور کاشت کار کو اس کی فصل کی صحیح قیمت مل سکے۔شاہ نواز مگسی نے مزید بتایاکہ کراچی کے فلور ملز اپنے مخصوص کوٹے کے تحت، اندرون سندھ سے گندم خرید کر شہر لاسکتے ہیں اور طلب کے مطابق آٹا تیار کرسکتے ہیں۔