کاروبار
23 اپریل ، 2012

سندھ حکومت کی ونڈ پاور منصوبوں کیلئے ساحلی زمین دینے کی یقین دہانی

سندھ حکومت کی ونڈ پاور منصوبوں کیلئے ساحلی زمین دینے کی یقین دہانی

اسلام آباد … حکومت سندھ نے ساحلی پٹی پر ہوا سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر اراضی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، منصوبہ آئندہ سال تک مکمل کرلیاجائے گا۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق حکومت سندھ ونڈ پاور منصوبوں کیلئے زمین دینے پر آمادہ ہوگئی ہے اور اس حوالے سے اراضی استعمال کی پالیسی میں ترمیم کی سفارشات جلد وزارت پانی و بجلی کو بھجوادی جائیں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ونڈ پاور میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کمپنیز کو اراضی کی فراہمی 15 روز میں کردی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اجازت ملنے کے باوجود درکار تقاضے پورا نہ کرنے والوں کو اراضی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے گی۔ ونڈ پاور کا اپ فرنٹ ٹیرف صرف ان سرمایہ کاروں کو دیاجائے گا جو آیندہ سال تک بجلی پیدا کرپائیں گے۔

مزید خبریں :