پاکستان
24 جنوری ، 2012

نوشہروفیروز کی نئی حلقہ بندی،الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کونوٹس جاری

نوشہروفیروز کی نئی حلقہ بندی،الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کونوٹس جاری

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے ضلع نوشہروفیروزمیں نئی حلقہ بندی کے لئے دائردرخواست پرالیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور صوبائی محکمہ مالیات کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کے اِس اعلان کووجہ تحریک بنایا گیاہے کہ 2013 کے عام انتخابات پراِنہی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہونگے جبکہ نئی مردم شماری2013 کے اواخرمیں ہوگی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ضلع نوشہرو فیروز میں حلقہ بندی 1998 کی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئی تھی لیکن اِس کے بعد آبادی میں کافی اضافہ ہوا ہے اور1998میں بنائے گئے قومی اورصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں2012کے انتخابی فہرستوں کی بنیادپرانتخابات کاانعقادقانون کے مطابق نہیں ہوگا۔درخواست میں مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن، مرکزی اور صوبائی حکومتوں اور صوبائی محکمہ ریوینیو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :