کاروبار
23 اپریل ، 2012

فرانس صدارتی انتخاب: اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

فرانس صدارتی انتخاب: اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

پیرس … فرانس میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں فرانسو ہولینڈ کی برتری نے پیر کے روز ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ پر بھی منفی اثر ڈالا اور مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آنے والی موجودہ تبدیلی ایشیائی مارکیٹ کیلئے ایک اشارہ ہے۔ پیر کی صبح مارکیٹ کاآغاز مندی سے ہوا۔ یاد رہے کہ سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار فرانسو ہولینڈ اپنی انتخابی مہم کے دوران خود کو مالیات کا دشمن ثابت کرتے رہے ہیں۔ ان کا موٴقف تھا کہ ملکی مالیاتی معاملات میں تبدیلی سے ہی بیروزگاری کے مسئلے کا حل ممکن ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر 6 مئی کو سرکوزی کو ہولینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کا اثر فرانس اور جرمنی کے درمیان تجارتی روابط پر براہ راست پڑیگا۔

مزید خبریں :