پاکستان
17 نومبر ، 2014

استحصالی طرز عمل نے صوبہ کی آواز بلند کرنے پر مجبورکیا ، مہاجر رابطہ کونسل

کراچی......مہاجر رابطہ کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر تصدق حسین اور مرکزی رکن فیروز برہان پوری نے صدرممنون حسین او ر وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سندھ کے سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں میں کراچی کے مہاجرنوجوانوں کی حق تلفی کا فوری نوٹس لیکر بھرتیوں میں تعلیم یافتہ اور اہل مہاجر نوجوانوں کو اعلیٰ عہدوں پر نوکریاں دلوانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریںاور اس حوالے سےدیہی سندھ سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ کے متعصبانہ اقدامات کا نوٹس لیں ۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40برسوں سے سندھ میں دیہی اور شہری کی خلیج قائم ہے جس کو بنیاد بناکر مسلسل مہاجروں کااستحصال اور انکے مسائل پر عدم توجہ سندھ کی حکومتوں کا طرز عمل ہے جس کے سبب لاکھوں مہاجر نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے بعد بیروز گاری کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسی استحصالی طرز عمل نے مہاجروں کو سندھ میں علیحدہ صوبے کی آواز بلند کرنے پر مجبور کردیا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کراچی میں نااہل افراد کو سرکاری عہدوں پر غیرقانونی طور پر فائز کرنے کے بجائے اہل و تعلیم یافتہ مقامیشہریوں کو فائز کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ مہاجروں میں موجود احساس محرومی کو تیزی سے احساس بیگانگی میں بدلنے سے روکا جائے۔

مزید خبریں :