دنیا
23 اپریل ، 2012

امریکی رکن کانگریس ڈانا روہرابیکر کو افغانستان میں داخلے سے روکدیا گیا

امریکی رکن کانگریس ڈانا روہرابیکر کو افغانستان میں داخلے سے روکدیا گیا

دبئی … متنازع امریکی رکن کانگریس ڈانا روہرا بیکر کو افغانستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی پاکستان اور افغانستان کو ہدف تنقید بنانے والے سینئر امریکی رکن کانگریس ڈانا روہرا بیکر ایک وفد کے ساتھ دبئی سے کابل آنا چاہتے تھے مگر ان کو ویزا نہیں دیا گیا۔ ڈانا روہرا بیکر نے افغان حکومت پر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں۔ جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں قومی اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعے سے افغانستان اور امریکامیں پائی جانے والی کشیدگی کا اندازہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :