پاکستان
24 جنوری ، 2012

خطے میں استحکام ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،چینی سفیر

خطے میں استحکام ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،چینی سفیر

لاہور…چین کے سفیر لیو جین کا کہنا ہے کہ خطے میں امن ، استحکام اورترقی چین کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، پاکستان سے دوستی کا لازوال رشتہ ہے جسے مزید مضبوط بنائیں گے۔لاہور میں نجی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، اس سے دوستی پائیدار بنیادوں پر استوار ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ لاہورپاکستان کا اہم شہرہے اور وہ اکثر یہاں آتے رہتے ہیں، گذشتہ سال پاک چین دوستی کی 60 ویں سالگرہ منائی گئی تھی۔ لیو جین نے کہا وہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر کچھ نہیں کہیں گے تاہم اُنہیں امید ہے کہ پاک امریکہ تعلقات بہتر ہو جائیں گے اور ان میں استحکام پیدا ہوگا۔

مزید خبریں :