دنیا
23 اپریل ، 2012

بنگلہ دیش:حزب اختلاف کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

بنگلہ دیش:حزب اختلاف کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

ڈھاکا … بنگلا دیش کی 18 حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پرکی جانے والی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ہڑتال کے دوران ڈھاکا اور ملک کے دیگر شہروں میں پرتشددد کارروائیوں میں متعد د گاڑیاں نذر آتش کی گئیں اور کئی افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔ بی این پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے بی این پی کے رہنما محمد الیاس علی کی گمشدگی کے خلاف ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کی جانے والی مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی گئی ہے۔جس کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں حزب اختلاف کے کم ازکم 145 افراد کی گرفتاریوں اور 37 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پولیس نے احتجاج کے دوران بی این پی کے وائس چیئرمین سلیم رحمان سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔ملک بھر میں فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے اور 10 کے قریب پولیس کی گاڑیاں ڈھاکا شہر کی سڑکوں پر گشت کررہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

مزید خبریں :