دنیا
23 اپریل ، 2012

ماحولیاتی تبدیلی: مشترکہ کاوشوں سے اثرات کم کرسکتے ہیں، وزیراعظم بھوٹان

ماحولیاتی تبدیلی: مشترکہ کاوشوں سے اثرات کم کرسکتے ہیں، وزیراعظم بھوٹان

تھمپو … بھوٹان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک مشترکہ کاوشوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرسکتے ہیں۔ بھوٹان کے شہر پارو میں ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے موضوع پر سارک چیمبرز اور بھوٹان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم بھوٹان جگمے تھنلے کا کہنا تھا کہ جنوب ایشیائی خطے میں توانائی کی قلت ہے لیکن آپس میں تعاون سے اس خطے کے ممالک اضافی توانائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر سارک چیمبر کے صدر وکرم جیت سنگھ نے مطالبہ کیا کہ ماحول کے تحفظ کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایک مشترکہ فنڈ تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک معلومات اور مہارت کے تبادلے سے اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے کاوشیں کرسکتے ہیں۔ کانفرنس میں بھوٹان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، سری لنکا اور پاکستان کے مندوبین نے شرکت کی۔

مزید خبریں :