18 نومبر ، 2014
لندن...........طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کردیا۔ علامہ صاحب نے کہا ہے کہ قاتل ہی کو تفتیش کا حق دے دیا گیا،آرمی چیف سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنےلیےنہیں غریبوں کےلیےحقوق مانگ رہاہوں،قتل کےذمےدارہی تفتیش کریں توقانون کی کتاب کوآگ لگادیں،توقیرشاہ کوورلڈٹریڈآرگنائزیشن میں سفیرتعینات کیاجارہا ہے۔طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہم کوئی غیرجمہوری مطالبہ نہیں کررہے،ہم انصاف چاہتےہیں،پنجاب پولیس کےافسران کی جےآئی ٹی میں شمولیت نہیں مانتے،شریف برادران نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کوکیوں چھپارکھا ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں دھرنےہوں گے،حکومت مجھے گرفتار کرناچاہتی ہےتوکرلے، اگر وہ ملک میں بے امنی چاہتے ہیں تو مجھے گرفتار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ 30نومبر کو تحریک ِ انصاف کا جلسہ ہے، ان کااپناپروگرام ہےان کیلئے دعاگو ہوں،گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔