پاکستان
18 نومبر ، 2014

1997ء میں دائر وزیر اعظم کی نا اہلی سے متعلق درخواستیں خارج

 1997ء میں دائر وزیر اعظم کی نا اہلی سے متعلق درخواستیں خارج

اسلام آباد........سپریم کورٹ نے 1997ء میں دائر کی جانےوالی وزیر اعظم کی نا اہلی سے متعلق درخواستیں غیر مؤثر قرار دے کر خارج کر دی ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 1997ء میں دائر کی جانےوالی وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستیں خارج کر دی ہیں۔ یہ درخواستیں بابر اعوان، منظور قادر، وکلا محاذ اور مولوی اقبال حیدر نے دائر کی تھیں، ان میں سپریم کورٹ پرحملے اورچودھویں آئینی ترمیم کوبنیادبنایاگیاتھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس نا صر الملک نے ان درخواستوں کو غیر مؤثرقرار دے کر خارج کردیاہے ۔

مزید خبریں :