19 نومبر ، 2014
کراچی........اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے سے پیپلز پارٹی کوکوئی گھبراہٹ نہیں،سندھ کے عوام کی سب سے زیادہ خدمت پیپلزپارٹی نے کی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالف جلسہ کرنا چاہتے ہیں،ضرور کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ ارباب غلام رحیم نااہل آدمی ہیں،اسمبلی میں نہیں آتے، اگرچاہیں تو ارباب غلام رحیم کواسمبلی سے ہٹاسکتے ہیں،لیکن ایسا نہیں کریں گے،جو اپنے علاقے کو وقت نہیں دیتا اسے اسمبلی میں رہنے نہیں دینا چاہیے۔