پاکستان
20 نومبر ، 2014

حافظ آباد: با اثر شخص نے ا سکول جانے والے راستہ میں دیوار کھڑی کردی

حافظ آباد: با اثر شخص نے ا سکول جانے والے راستہ میں دیوار کھڑی کردی

حافظ آباد......حافظ آبادکے نواحی قصبہ میں با اثر شخص نے گورنمنٹ گرلز پرائمری ا سکول جانے والے راستہ میں دیوار تعمیر کر کے اُسے بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے طالبات گندے پانی سے گزر کر اسکول جانے پر مجبور ہیں ۔ حافظ آباد کے قصبہ سکھیکی کے محلہ کوٹ نادر میں 1985میں بچیوں کی تعلیم کے لئے گورنمنٹ پرائمری اسکول تعمیر کیا گیا ۔اسکول میں ڈیڑھ سو سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں۔ علاقہ کے ایک بااثر شخص نے اسکول جانے والے راستے پر دیوار تعمیر کر کے اُسے بند کر دیا جس کی وجہ سے طالبات کو اسکول آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور وہ گندے پانی سے گزر کر اسکول آنے پر مجبور ہیں ۔طلبات نے راستے کی بندش پر احتجاج کیا اور راستہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :