20 نومبر ، 2014
کراچی......کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے قاری عبدالرحمن کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق صبح قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مقامی رہنما قاری عبدالرحمن کو ہلاک کر دیا، جس کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں ایس ایچ او امان اللہ مروت کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ۔قاری عبدالرحمن پر شہر میں پولیس اور رینجرز پرحملے اور دہشت گردی کے 100 سے زائد مقدمات درج ہیں ،جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملزم کے سر کی قیمت 15 لاکھ مقرر تھی ،ملزم کے گھر سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔