پاکستان
20 نومبر ، 2014

سندھ کی مالیاتی پالیسیاں شہری سندھ دشمنی پرمبنی ہیں،ایم کیوایم امریکا

 سندھ کی مالیاتی پالیسیاں شہری سندھ دشمنی پرمبنی ہیں،ایم کیوایم امریکا

ڈیٹرائٹ....... متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد جاری ہے اور اس سلسلے کا تازہ ترین پروگرام " صوبے بنائو ۔پاکستان بچائو " کے عنوان سےڈیٹرائٹ چیپٹرکے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی سہیل یوسف ،عامر قاضی،ریحان عبادات،میڈیا سیل کے جوائنٹ انچارج شارق سجاد سمیت ذمہ داران و کارکنان اور مقامی پاکستانیبھی بڑی تعدادمیں موجودتھے ۔جنید فہمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ غیر منصفانہ ہے،سندھ سے اپنی محبت کے دعویدار سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں اسکا جائز حصہ دلانے میں ناکام رہتے ہیں اور جو بھی حصہ ملتاہے اسے شہری سندھ کو نظرانداز کرکے ذاتی مفاد ات پرخرچ کردیا جاتاہے۔ سندھ کے حالیہ بجٹکے 700 ارب روپےمیں شہری سندھ کیلئے صرف 28 ارب روپے مختص کئے گئے ،جس میں سے بھی 14 ارب روپے چیف منسٹر ہائوس کیلئے مختص کردیئے گئے ہیں،جبکہ جو خطیر رقوم دیہی علاقوں کے نام پر مختص کی جاتی ہیںوہ وہاں خرچ نہیں ہوتی،اگر ایسا ہوتا تو دیہی سندھ کے باسیوں کو تھر جیسی قحط سالی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔اور آج اندرونسندھ کا چپہ چپہ کراچی ہوتا مگر لوٹ مار اور کرپشن کے نتیجے میں سندھی عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں۔تاہم اب شہری سندھ کے باسی مزید دیہی سندھ کی ترقی کے نام پر جاری لوٹ مار کو جاری نہیں رہنے دینگے ۔سابق رکن سندھ اسمبلی سہیل یوسف نے کہا کہ جاگیرادارانہ ذہنیت دراصل سندھ اور اس کے باسیوں کی ترقی کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے،وڈیرے سندھیوں کو تعلیم اور جمہوریت کے ثمرات سےمحروم رکھنا چاہتے ہیں تاکہ دیہی سندھ کی آنے والی نسلیں بھی انکی غلام رہ سکیں ۔ شارق سجاد اور فخرالانوار نے پاکستان کے موجودہ صوبوں جغرافیائی تاریخ بیان کی ۔قبل ازیں سیمینار کے افتتاحی سیشن میں مقررین نے پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کو پاکستان کی بقا و سلامتی کا واحد راستہ قراردیا۔آخر میں عامر قاضی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :