پاکستان
21 نومبر ، 2014

آئین شکنی کا مقدمہ ختم یا شریک ملزموں کو شامل کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

آئین شکنی کا مقدمہ ختم یا شریک ملزموں کو شامل کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد......خصوصی عدالت آئین شکنی کا مقدمہ ختم کرنے یا شریک ملزموں کو شامل کرکے از سرنو مقدمہ داخل کرنے سے متعلق پرویز مشرف کی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی ۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل خصوصی عدالت ملزم پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی 78سماعتیں کر چکی ہے۔ 31اکتوبر کو پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کے دلائل مکمل ہونے کے بعدعدالت نے ان کی اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا کہ اکیلے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ امتیازی سلوک ہے اسے ختم کیا جائے یا ان کے 600 سول و فوجی مدد گاروں اور معاونین کو بھی شریک ملزمان کے طور پر شامل کر کے ازسر نو مقدمہ دائر کرنے کے احکامات دیے جائیں ۔ استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ کا مؤقف تھا کہ عدالت یہ درخواست مسترد کر دے پرویز مشرف کی یہ درخواست تضادات کا مجموعہ ہے، قانون میں کسی ملزم کا یہ بنیادی حق نہیں ہے کہ دیگر ملزمان کا مقدمہ بھی اسی کے ساتھ چلایا جائے ۔ وکلاء کی بحث مکمل ہونے پر 31اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا ۔

مزید خبریں :