پاکستان
21 نومبر ، 2014

الطاف حسین کی زخمی ارکان اسمبلی اور کارکنوں سے گفتگو

الطاف حسین کی زخمی ارکان اسمبلی اور کارکنوں سے گفتگو

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوںکی جانب سے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم کے حملے میں زخمی ہونے والے ارکان سندھ اسمبلی محمدحسین ، عبداللہ اوردیگرزخمی کارکنوں کی عباسی شہیداسپتال میں فون پرخیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ الطاف حسین کی آوازسنکرزخمی کارکنوں میں جوش وخروش پیداہوگیا اور انہوں نے زخمی حالت میںبھی نعرے لگاکراپنے جوش وخروش کااظہارکیا ۔ ارکان اسمبلی اورزخمی کارکنوںنے الطاف حسین سے کہاکہ اس طرح کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلوں کوپست نہیں کرسکتے ۔ الطاف حسین نے ارکان اسمبلی اورزخمی کارکنوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کیلئے دعاکی۔ الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن سیکٹرفون کرکے سیکٹرکے ذمہ داران سے بھی گفتگوکی اوران سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ انہوںنے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدیدمذمت کی اور سیکٹرکے ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورپرامن جدوجہدجاری رکھیں۔ دریں اثناالطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوںکی جانب سے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر بم کے حملے اورفائرنگ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوردہشت گردی کے اس حملے میںزخمی ہونے والے تین ارکان سندھ اسمبلی محمد حسین، عبداللہ شیخ، سیف الدین خالداوردیگرکارکنوں سے ہمدردی کااظہارکیا۔اپنے ایک بیان میںالطاف حسین نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے تین ارکان اسمبلی سیدرضاحیدر، منظرامام اورساجدقریشی کو شہید کرچکے ہیں ، اس کے علاوہ ایم کیوایم کے دفاترپر بموںسے حملوں اوردہشت گردی کی دیگرکارروائیوں میں متعددکارکنان کو بھی شہیدکیاجاچکاہے اورآج اورنگی ٹاؤن میںبم سے حملہ کیاگیاہے، اس طرح کی دہشت گردی کے ذریعے ایم کیوایم کوطالبانائزیشن ، دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھانے کی سزادی جارہی ہے، ہم سابقہ اورموجودہ حکومت اورعسکری اداروں کومسلسل آگاہ کرتے رہے کہ کالعدم دہشت گردتنظیمیں کراچی میں اپنے ٹھکانے قائم کررہی ہیں لیکن ہماری باتوں پر توجہ نہیں دی گئی، آج ان دہشت گردعناصرنے کراچی کے کئی علاقوں میں اپنے گڑھ بنالئے ہیں جہاں سے نکل کریہ دہشت گردعناصرپولیس، رینجرز،دیگرعسکری اداروں، دفاعی تنصیبات پر حملے کررہے ہیں،اگرپہلے ہی انکے خلاف مؤثراوربھرپورکارروائی کی جاتی توآج یہ دہشت گردعناصر کراچی میں اپنے ٹھکانے بنانے میں کامیاب نہ ہوتے ۔ الطاف حسین نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے ارکان اسمبلی اورکارکنوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔

مزید خبریں :