21 نومبر ، 2014
کراچی......مہاجررابطہ کونسل کے صدریعقوب بندھانی کو جمعہکو یاسین آباد میں واقع شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب لیاقت آباد کی بندھانی کالونی میں قائم مسجد قباء میں ادا کی گئی،جس میں میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد واسع جلیل، عبد الحسیب ، احمد سلیم صدیقی ، اشفاق احمد منگی اور عارف خان ایڈوکیٹ، معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین، حق پرست ارکین اسمبلی سفیان یوسف ،خالد بن ولایت ، افتخار عالم ، عظیم فاروقی نے شرکت کی اور ایم آر سی کی مرکزی کابینہ کے اراکین ، ہمدردوں اور یعقوب بندھانی مرحوم کے اہل خانہ کو الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچا یا ۔دریں اثنا مہاجر رابطہ کونسل کی مرکزی کابینہ نے صدر یعقوب بندھانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیا ن میں انھوں نے یعقوب بندھانی کی تنظیم کیلئے خدمات کر سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم گزشتہ 26برسوں سے مہاجر رابطہ کونسل سے منسلک تھے اور انہوں نے اس دوران مہاجر قوم کے حقوق کیلئے جرأت و بہادری سے کوششیں کر تے ٹھوس اقداما ت کئے ۔مرکزی کابینہ کے اراکین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ یعقوب بندھانی کے درجات بلند کرکے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔