پاکستان
23 اپریل ، 2012

لاہور میں 34 ویں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ شروع

لاہور … لاہور میں 34 ویں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ لاہور میں 5 روز جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 14 ٹیموں کے 150 باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے روز باکسرز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے۔ 49 کے جی کلاس میں نیوی کے شیروز نے فاٹا کے ثاقب علی ، آرمی کے نعمان نے اسلام آباد کے تنویر، ایچ ای سی کے طابش نے بلوچستان کے عبدالجبار اور رینجرز کے شعیب احمد نے خیبر پختونخوا کے صلاح الدین کو شکست دی۔ 52 کے جی میں آرمی کے جمال اور پی اے ایف کے وحید فاتح رہے۔

مزید خبریں :