پاکستان
24 اپریل ، 2012

کراچی:گارڈ نے ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر بینک لٹوادیا،خود مفرور

کراچی:گارڈ نے ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر بینک لٹوادیا،خود مفرور

کراچی. . . .کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب بینک کے نجی محافظ نے ہی ڈاکووٴں کے ساتھ مل کر بینک کا صفایا کردیا۔ ملزمان 95 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاص کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کی شب نو بج کر گیارہ منٹ پر شارع فیصل پر نرسری کے قریب واقع بینک کے عقبی حصے سے پانچ ملزمان بینک میں داخل ہوئے عملے کو یرغمال بنایا اور اسٹرانگ روم سے 95 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے افسران اور اہلکار موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کردی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجف علی نامی سیکیورٹی گارڈ نو بج کر دس منٹ پر کسی سے ٹیلی فون پر بات کرتا ہے اور بے چینی سے ٹہلنا شرورع کردیتا ہے جس کے ایک منٹ بعد ہی وہ بینک کے عقبی حصے کی جانب جاتا ہے اور دروازہ کھول کر ڈاکووٴں کو بینک میں لاتا ہے۔ پانچوں مسلح ملزمان بینک میں موجود عملے کو یرغمال بناتے ہیں اور سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ اسٹرانگ روم کی جانب جاتے ہیں جہاں سے انھوں نے 95 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی اور پھر سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے ہی فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :