23 نومبر ، 2014
کراچی......کراچی کے علاقے اورنگی میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما ڈاکٹر ضیا الدین جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر ضیا الدین کو نماز عشاء کی ادائیگی کے لئے مسجد جاتے ہوئے نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔ ان کو پہلے سے ہی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ ترجمان اے این پی کے مطابق مقتول اے این پی ضلع غربی کے صدر تھے۔ ڈاکٹر ضیا الدین کی لاش کو قانونی ضابطوں کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔ضلعی صدرکےقتل کےخلاف اےاین پی کےکارکنان نےوزیراعلیٰ ہاؤس کےباہراحتجاج کرتے ہوئے کارکنان کاڈاکٹرضیاءالدین کےقاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔احتجاج کےباعث وزیراعلیٰ ہاؤس جانیوالی سڑک کوبیریئرلگاکربندکردیاگیا ہے۔