پاکستان
23 نومبر ، 2014

سیاسی جماعتیں تبدیلی لانے کی باتیں،ہم لاچکے ہیں،پرویز مشرف

سیاسی جماعتیں تبدیلی لانے کی باتیں،ہم  لاچکے ہیں،پرویز مشرف

حیدر آباد......آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک میں تبدیلی لانے کی باتیںکررہی ہیں لیکن وہ تبدیلی پہلے ہی اپنے دور حکومت میں لاچکے ہیں،حیدرآباد کے علاقے مٹیاری میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کر تے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے وہ آنے والی حکومتوں نے مکمل نہیں کیے،انہوں نے کہا کہ وہ سندھی ہیں اور انہیں سندھ اور سندھیوں کے حالات کا علم ہے،کراچی سمیت سندھ ایک ہے اور سندھ کو ترقی کی جانب لے جانا ہے ۔

مزید خبریں :