24 نومبر ، 2014
نوشہرہ.......نوشہرہ کے علاقے پبی سے 10ملزم غیر ملکی اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے ہیں ۔پولیس کے مطابق کارروائی انسداد دہشت گردی پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نےکی۔ گرفتار ہونے والوں میں پیرفضل اللہ،اس کے 3 بیٹے اور 6ساتھی شامل ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پیرفضل اللہ پر طالبان کے ساتھ تعلقات اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں۔