24 نومبر ، 2014
اسلام آباد .....وزیراعظم محمد نوازشریف آج قوم سے خطاب کریں گےاور موجودہ سیاسی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا خطاب آج شب نشر کیا جائے گا۔ اس خطاب میں وزیر اعظم حالیہ سیاسی بحران کے حل کے لیےسنجیدہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ میاں نواز شریف وزیراعظم چین کے ساتھ اہم معاہدوں پربھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔