پاکستان
24 نومبر ، 2014

اسلام آباد ہائیکورٹ، عدم پیشی پر سیکریٹری پانی و بجلی پر 20 ہزار روپے جرمانہ

اسلام آباد ہائیکورٹ، عدم پیشی پر سیکریٹری پانی و بجلی پر 20 ہزار روپے جرمانہ

اسلام آباد .......اسلام آباد ہائیکورٹ نے بجلی کے زائد بلوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری پانی و بجلی کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے بجلی کے بلوں میں زائد وصولیوں کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت سیکرٹری پانی و بجلی عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔ عدالتی حکم کے باوجود اووربلنگ سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری پانی و بجلی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور15دسمبر کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :