پاکستان
24 نومبر ، 2014

ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی اجلاس بلانےکیلئے درخواست جمع کرادی

ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی  اجلاس بلانےکیلئے درخواست جمع کرادی

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے سیکریٹری اسمبلی کو درخواست جمع کرادی ہے ۔ ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی پیپلز مارٹی کے دور میں ایم کیوایم کے تین ایم پی ایز کو قتل کیا گیا ہے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس کے بلانے کے ایم کیوایم کے سید سردار احمد اور خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر ارکان نے سیکریٹری اسمبلی کو درخواست جمع کرائی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھاکہ کراچی کی موجودہ صورتحال اور اورنگی ٹاون میں ایم کیوایم کے کیمپ پر دستی بم حملے کے خلاف اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ طالبان کی موجودگی کا بھی لوگوں نے انکار کیا تھا اور اب داعش سے بھی انحراف کیا جارہا ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ داعش کی موجودگی کے خطرات پر اقدامات کرے۔ اس موقع پر سید سردار احمد کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کے کیمپ پر حملے میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوئے اسمبلی اجلاس بھی اسی واقع کے حوالے سے بلانے کی درخواست ہے۔ ایم کیوایم کے رہنماوں کا کہنا تھاکہ 2013 میں بھی امن و امان کی صورتحال بدتر تھی۔ اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

مزید خبریں :