پاکستان
24 نومبر ، 2014

سوئس عدالت کا فیصلہ وزارت قانون کو بھجوا دیا، سلمان اسلم

سوئس عدالت کا فیصلہ وزارت قانون کو بھجوا دیا، سلمان اسلم

اسلام آباد.....اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ زیورات سے متعلق سوئس عدالت کا فیصلہ مل گیا ہے جو وزارت قانون کو بھجوا دیا گیا ہے اور اسی نے کوئی فیصلہ کرنا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سوئس عدالت نے زیورات کو آصف علی زرداری کی ملکیت قرار دیا ہے۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کےمطابق ضبط شدہ زیورات سے متعلق سوئس عدالت کا فیصلہ لیگل فرم کے ذریعے موصول ہوا ہے، یہ فیصلہ سوئس زبان میں ہے جسے وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے، اور اسی نے کوئی فیصلہ کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئس عدالت نے ضبط شدہ زیورات کو آصف زرداری کی ملکیت قرار دیا ہے اور بومر فنانس کمپنی کی جانب سے جیولری کی ملکیت کا دعویٰ مسترد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ زیورات ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنس کی تحقیقات کے دوران ضبط کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :