24 نومبر ، 2014
اسلام آباد......عمران خان کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کو حکومت شلینگ کرے یا کچھ اور، کپتان آخری دم تک مقابلہ کرے گا، حکمرانوں نے اگر ہمارے پر امن احتجاج کو روکا تو ہم مقابلہ کریں گےچیرمین تحریک انصاف عمران خان کا دھرنے کے شرکا سے معمول کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف ہم سے مذاکرات کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف اسلام آباد کو بند کررہی ہے لیکن حکومت یاد رکھے کہ ہماری جماعت اب 14 اگست والی جماعت نہیں ہے اب یہ جماعت بدل چکی ہے، تحریک انصاف کے کارکن اب خاموشی سے پولیس سے مار نہیں کھائیں گے، جیلوں میں ڈالیں جو مرضی کرلیں، ہم مقابلہ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے انصاف نہیں ملے گا تو پر امن احتجاج میرا حق ہے، حکمرانوٕں نے ہمارے حق سے روکا تو ہم مقابلہ کریں گے، 30 نومبر کو حکومت شیلنگ کرے یا کچھ اور کپتان آخری دم تک مقابلہ کرے گا، اپنے سب کارکنوں کو کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ پر تشدد کیا جائے تو مقابلہ کریں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 کے الیکشن میں ڈیڑھ کروڑ ووٹ لیے لیکن آج ایک جلسہ کر کے دکھا دیں، شہبازشریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں جلسہ کرکے دکھا دیں لیکن شہبازشریف اب پنجاب میں بھی جلسہ نہیں کرسکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ نواز اور زرداری نوار کشتی لڑتے ہیں، اوپر سے لڑائی اندر سے ایک ہیں، پہلے سرے محل کے لیے زرداری نے 96 میں کہا میرا نہیں ہے اور 2010 میں سارا پیسہ لے گیا کسی نے کچھ نہیں کہا۔