24 نومبر ، 2014
اسلام آباد.....وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےکہا ہےکہ خان صاحب آپ نے نہ صرف قانون توڑا بلکہ ریاست توڑنے کی کوشش کی، قانون حرکت میں آیا ہے تو اب رونا کیسا؟تسلی رکھیں اگر قانون نہیں توڑیں گے تو کسی کو مار نہیں پڑے گی۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان بہت گھبرائے ہوئے ہیں،تسلی رکھیں، اگرآپ قانون نہیں توڑیں گےتو ڈریں مت،کسی کو مار نہیں پڑے گی۔ پرویز رشید نے کہا کہ دھرنے والوں کے ہاتھوں قانون کے محافظوں کی ہڈیاں توڑنے کا منظر پوری قوم نے دیکھا، پولیس والے نواز شریف کے ملازم نہیں مگر جس طرح آپ نے ان کی ہڈیاں توڑیں وہ کیا تھا؟وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان فارغ آدمی ہیں اس لیے جلسوں میں اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، نواز شریف پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں اوران کا وقت ملک و قوم کی امانت ہے۔