پاکستان
24 نومبر ، 2014

لاہور:ڈاکٹر کے ناروا سلوک کے خلاف نرسوں کا احتجاج، اسپتالوں بند

لاہور:ڈاکٹر کے ناروا سلوک کے خلاف نرسوں کا احتجاج، اسپتالوں بند

لاہور.....لاہورمیں ڈاکٹر کےمبینہ ناروا سلوک کے خلاف نرسوں کا احتجاج پانچویں روزبھی جاری رہا،کئی اسپتالوں میںکام بند ،جناح میں دھرنا دیکرنعرے بازی کرتی رہیں ،مریضوں کو شدیدپریشانی اٹھانا پڑی ،صوبائی مشیر صحت نرسوں کو منانے دھرنے میں پہنچ گئے ،جناح اسپتال میں5دن پہلے ڈاکٹراور نرس کےدرمیان ہونےو الے جھگڑے پرنرسوں کا احتجاج جاری ہے، جناح کے بعد بعض دیگراسپتالوں کی نرسوں نے بھی ان اور آؤٹ ڈورز میں کام بندکردیا ،جناح اسپتال میں دھرنادیا ،بھرپور نعرےبازی نرسوں کاکہناتھاکہ اسپتال انتظامیہ ینگ ڈاکٹرز سے ڈرتی ہے، اس لئے کارروائی نہیں کرتی،ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے نرسوں سےمذاکرات کیے،مشیر وزیر اعلیٰ برائے صحت خواجہ سلمان رفیق بھی دھرنے میں پہنچ گئے اور نرسوں سے بات چیت کی،ان کاکہنا تھا کہ فریقین کو بٹھا کر دونوں کیلیے آبرومندانہ فیصلہ کیا جائیگا۔معاملےکی انکوائری ،فریقین میں مصالحت اور مسئلے کے قابل قبول حل کیلیے 3رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔

مزید خبریں :