24 نومبر ، 2014
کراچی ......گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن عبدالوحید کی نماز جنازہ اورنگی ٹائون میں ادا کردی گئی۔ایم کیوایم کے کارکن عبدالوحید کی نماز جنازہ اورنگی ٹاون نمبر 5 میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ایم کیوایم کے رہنمائوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب خان کا کہنا تھاکہ دہشت گرد اور مذہبی انتہا پسند ایم کیوایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کررہے ہیں۔حکومت سندھ دہشت گری کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھاکہ عبدالوحید کو گزشتہ روز یونٹ آفس سے واپس گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔