پاکستان
24 نومبر ، 2014

یوم تاسیس پر کارکن حکومت پر کھل کر تنقیدکرسکیں گے،قائم علی شاہ

کراچی ......وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ30 نومبر کو لاہور میں پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ورکرز کو اجازت ہوگی وہ کھل کر حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرسکتے ہیں۔ٹھٹھہ میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نےکہا 30نومبر کو لاہور میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کیساتھ ملک گیر ورکرکنونشن بھی منعقد ہوگا۔ہر ضلع سے کنونشن میں شرکت کیلیے 50/50 کارکن لاہور پہنچیں گے۔ کارکنان کو اجازت ہوگی کہ وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے اور یہی ہمارے منشور کا حصہ بھی ہے۔دوسری جانب اجلاس کے دوران سپاف سجاول کے صدر رب ڈنو جت اورضلعی صدر ارباب وزیرمیمن کے درمیان مائک دینےکے معاملے پردونوں صدور کے کارکنوں کے حامی لڑ پڑے۔جس کی وجہ سےچائے کے کپ ٹوٹ اورمائک ٹوٹ گئے۔

مزید خبریں :