پاکستان
24 اپریل ، 2012

کراچی:4خواتین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی:4خواتین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی کے علاقے سولجر بازار میں تین ماہ کے دوران 4خواتین کو قتل کرکے لاشیں ٹکڑوں میں پھینکنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق جنوری سے رواں ماہ کے دوران مختلف اوقات میں سولجر بازار، جمشید کوارٹرز، گرومندر ،ایم اے جناح روڈ، مزار قائد اور دیگر مقامات سے مختلف خواتین کی لاشوں کے ٹکڑے ملے تھے جو شاپنگ بیگ میں بند تھے، پولیس کے مطابق ان میں سے ایک عورت نسرین کی شناخت ہوگئی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے موبائل فون پر کی گئی کالز کی مدد سے ایک رکشہ ڈراےؤر کا سراغ لگایا جسے حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو رکشہ ڈرائیور نے رفیق سومرو نامی ملزم کی نشان دہی کی جو پٹیل پاڑہ کا رہائشی تھا جس پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سکھر کا رہائشی ہے جہاں وہ ایک خاتون کے قتل کی واردات میں پہلے بھی سزا کاٹ چکا ہے۔

مزید خبریں :