25 نومبر ، 2014
اسلام آباد......سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعہ پر ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے از خود نوٹس کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو جلا جانے کے واقعہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سیکرٹری اقلیتی امور سے 3 دن میں رپورٹ طلب کی تھی۔ رپورٹس موصول ہونے پران کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس نے کیس کو سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں ۔