25 نومبر ، 2014
کھٹمنڈو.......وزیراعظم نوازشریف سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے کھٹمنڈوپہنچ گئے۔نیپال کے نائب وزیراعظم نے نوازشریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے سے کھٹمنڈو پہنچے، سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔ کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس کا افتتاح 26 نومبر کو ہو گا، آٹھ ملکوں کے سربراہان افتتاحی سیشن سے خطاب کرینگے۔ 27 نومبر کو سربراہان ری ٹریٹ پر چلے جائینگے جہاں وزیراعظم نواز شر یف سے افغانستان، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال وغیرہ کے سربراہان کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم نوازشریف 27 نومبر کی رات وطن واپس آ جائینگے۔