پاکستان
25 نومبر ، 2014

چارسدہ : خواتین پولیس سیل میں صرف 23خاتون پولیس اہلکار تعینات

چارسدہ : خواتین پولیس سیل میں صرف 23خاتون پولیس اہلکار تعینات

چار سدہ........ امن وامان کے حوالے سے حساس ترین اضلاع میں شمار ہونے والا ضلع چارسدہ کے واحد خواتین پولیس سیل میں صرف 23خاتون پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ضلع چارسدہ کے 18لاکھ کی آبادی کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکاروں کی تعداد1500 ہے جبکہ پورے ضلع میں خواتین کیلئے قائم واحد پولیس سیل میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد صرف 23 ہے جو انتہائی ناکافی ہے۔تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام اور خصوصاَ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وومن پولیس سیل کی کارکردگی قابل اطمینان ہے۔ وومن پولیس سیل کی انچارج کیڈٹ ناہید بیگم کے مطابق10خواتین پولیس اہلکار سیل میں موجود رہتی ہیں جبکہ باقی13 لیڈی پولیس اہلکار مختلف تھانوں میں فرائض انجام دے رہی ہیں ، ناہید بیگم کا کہنا ہے کہ وومن پولیس سیل کے قیام سے مسائل سے دو چار خواتین کو کافی حوصلہ ملا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بے امنی اور دہشت گردی کے اس دور میں چارسدہ جیسے حساس ضلع میں عام پولیس کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس اہلکاروں کی نفری بھی بڑھانی چاہیے۔

مزید خبریں :