پاکستان
25 نومبر ، 2014

گوجرانوالہ: اغوا اور بھتا مانگنے کے خلاف خواجہ سرائوں کا احتجاج

گوجرانوالہ: اغوا اور بھتا مانگنے کے خلاف خواجہ سرائوں کا احتجاج

گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ میں خواجہ سراؤں نے بااثر افراد کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کرنے اور بھتا مانگنے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا اور سی پی او آفس کے باہر دھرنا دیا۔ خواجہ سراؤں نے اپنے مخصوص انداز میں ریلی نکالی اور جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔ خواجہ سراوں نے سی پی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی دنوں سے بااثر افراد ان کےساتھیوں کو اغواء کرتے ہیں، تشدد کرتے ہیں، بال کاٹ دیتے ہیں، بھتا وصول کرتے ہیں اور ڈیرے پر رقص کراتے ہیں۔ پولیس کو متعدد بار شکایت کی ہے، مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ سی پی او وقاص نذیر نے پولیس کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد خواجہ سراوں نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید خبریں :