پاکستان
25 نومبر ، 2014

مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی انتخابات کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج

مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی انتخابات کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج

اسلام آباد........ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی انتخابات کے خلاف اسلام آباد میں کشمیریوں نے احتجاج کیا اور اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی پیش کی۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے انتخابات کے خلاف حریت کانفرنس کے زیر اہتمام کشمیریوں نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر پرامن مظاہرہ کیا ۔ حریت رہنماؤں نے انتخابات کو غیر قانونی ،غیر اخلاقی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدو جہد اور قربانیاں انتخابی عمل کے لیے نہیں بلکہ حق خود ارادیت کے لیے ہیں ۔ کشمیری رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام یادداشت بھی پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیر یوں کو حق خودارادیت دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرایا جائے۔

مزید خبریں :