24 اپریل ، 2012
اسلام آباد…ملک کے سینئرقانون دان ایس ایم ظفرنے کہاہے کہ پاکستان میلینیم ڈویلپمنٹ گول میں رکھے گئے تعلیمی اہداف سے بہت پیچھے ہے جومجرمانہ غفلت میں آتاہے۔اسلام آبادمیں طلبہ کے کنونش سے خطاب میں ایس ایم ظفرکاکہناتھاکہ دوہزارپندرہ کیلئے رکھے گئے میلینم ڈویلپمنٹ گول میں ہربچے کی اسکول تک رسائی کوممکن بنایاجاناتھالیکن حکومت اپنے اہداف سے بہت پیچھے ہے۔ اس موقع پرکیوباکے پاکستان میں سفیرزینن بریگو نے کہا کہ تعلیمی میدان میں پاکستان اور کیوبا کے تعلقات مثالی ہیں۔ کیوبا میں نو سو پاکستانی طلبہ ا سکالر شپ پر میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔