پاکستان
24 اپریل ، 2012

خیبر پختون خوا:وی آئی پیز کے ساتھ تعینات جیل عملہ واپس

پشاور…خیبر پختونخوا میں وی آئی پیز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے جیل عملے کو واپس بلالیا گیا۔ جبکہ صوبہ کے مختلف جیلوں کے عملے کے تبادلے بھی کر دیے گئے۔آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا خالد عباس نے جیو نیوز کو بتایا کہ وی آئی پیزکے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے جیل عملے کے پندرہ اہلکار وں کو واپس بلالیا گیا ہے جبکہ صوبہ کے مختلف جیل اہلکاروں کے تبادلے بھی کردیے گئے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا کے مطابق جیل میں قیدیوں سے موبائل بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :