29 نومبر ، 2014
اسلام آباد......پٹرول و ڈیزل سستا ہونے سے مہنگائی کی رفتار بھی دھیمی پڑ رہی ہے،گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ملک بھر میں سبزیوں سمیت ، چینی اور آٹے کے نرخوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 27 نومبرکو ختمہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران آلو 59روپے سےکم ہوکر 35 روپے،پیاز 29 روپے سے کم ہوکر 26 روپے اور ٹماٹر 50 روپے فی کلو سے نیچے آگیا ہے۔ اس دوران فی کلو ایل پی جی کی قیمت 135 روپے سے گھٹ کر 130 روپےکی سطح پر آگئی ۔اسکے علاوہ خوردنی تیل ،چینی اور آٹے کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کی صورت میں مہنگائی کی رفتاراور سست پڑجائے گی ۔