پاکستان
24 اپریل ، 2012

آرمی سینٹرل جیلوں کا کنٹرول سنبھال لے،آئی جی خیبرپختون خوا

آرمی سینٹرل جیلوں کا کنٹرول سنبھال لے،آئی جی خیبرپختون خوا

پشاور…انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس نوابزادہ محمداکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ آرمی ہری پور، بنوں، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیلوں کا کنٹرول سنبھال لے۔پشاور میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اکبر خا ن ہوتی کا کہنا تھا کہ ہم نے آرمی سے کہا ہے کہ صوبہ کی چاروں سنٹرل جیلوں کا کنٹرول سنبھال لیں جبکہ صوبہ کی باقی جیلیں پولیس سنبھال لے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قبائلی علاقوں سے آرمی اور ایف سی سے ہوکر گزرے اور بنوں جیل پر حملہ کیا۔ متعلقہ پولیٹیکل انتظامیہ بتائے کہ انہوں نے اب تک کیا ایکشن لیا ہے۔ آئی جی پی اکبر خان کے مطابق ایف سی کی 4 پلاٹونز آرمی اور 102 دیگر صوبوں کے پاس ہیں۔ اگر پچاس پلاٹونز واپس مل جائیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد دہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں۔

مزید خبریں :