24 اپریل ، 2012
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری نے کہاہے کہ پنجاب میں کچھ آفیسرز آنکھوں کاتارا بنے ہوئے ہیں اور نیپا کورس کرتے ہیں اور عہدہ کا چارج بھی رکھتے ہیں، پنجاب بڑا صوبہ ہے ، آخر کوئی تو بہتر انتظامی امور چلانے کی مثال بنے۔سرکاری افسروں کے تقرر سے متعلق انیتاتراب کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے کہاکہ سول سرونٹس کے تحفظ کی خاطر انیتا تراب نے جو تجاویز دی ہیں ، وہ نئے سرے سے تیارکی جائیں۔ سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری سے پنجاب میں افسروں کی تقرریوں اور تبادلوں اور کوائف کی جامع رپورٹ کل طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ کتنے ، افسرتقررکے منتظرہیں ؟جونیئرافسروں کوڈی پی اواورڈی سی اولگایاگیاہے۔ ملک کا نظام چلانے کے لئے مضبوط بیوروکریسی ضروری ہے۔ کیس کی مزیدسماعت کل کی جائیگی۔