پاکستان
29 نومبر ، 2014

گلگت کی عدالت کے فیصلے پر صحافیوں کی عالمی تنظیم کا شدید ردعمل

کراچی.........جنگ اور جیو کے خلاف گلگت بلتستان کی عدالت کے فیصلے پر صحافیوں کی عالمی تنظیم نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔’’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے کا مقصد کسی کو مجرم قرار دینا نہیں بلکہ محض دھمکانا ہے، اس فیصلے کا نتیجہ کچھ بھی ہو، یہ میڈیا اور اس کی آزادی کے لیے سخت پیغام ہے، جیو کے خلاف یہ سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔

مزید خبریں :