24 اپریل ، 2012
اسلام آباد…پیپلزپارٹی کی قیادت نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لئے روڈ میپ تیار کرلیاہے اوروزیراعظم قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سیاسی قائدین سے مشاورت کا آغازکریں گے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں جنوبی پنجاب پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے تمام جماعتوں سے مزاکرات کا آغاز کیا جائے گااوروزیراعظم یوسف رضا گیلانی مذاکرات کا آغازصدرزرداری کی ہدایت پر شروع کریں گے۔مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں جنوبی پنجاب کے حق میں صوبائی اسمبلی میں متفقہ قراردادلائی جائے گی جبکہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں قومی اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے قراردادمنظورکراکے پنجاب اسمبلی کو بھیجی جائے گی۔جنوبی پنجاب پر قراردادصوبائی اسمبلی سے نامنظور ہونے کی صورت میں دیگر قانونی آپشنزپر غورکے لئے ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔