24 اپریل ، 2012
لاہور…سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں6سے8کلو گرام مواد استعمال کیا گیا جس کی نوعیت ہائی انٹین سٹی تھی۔سی سی پی او کے مطابق واقعے میں2افراد جاں بحق اور27زخمی ہو ئے جبکہ جابحق ہونے والوں میں ایک ریلوے پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔اسلم ترین نے دھماکے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ اتنی سخت چیکنگ کے باوجود دھماکا خیز مواد بزنس ٹرین کے کاؤنٹر تک کس طرح پہنچا۔